بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔
اداکار اکشے کمار کی فٹنس کا اندازہ اس چیز سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ دیگر اداکاروں کے مقابلے میں سال میں تین فلمیں کرتے ہیں اور مداح بھی ان کی ایکشن فلموں کو پسند کرتے ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کی صحت مند زندگی کا راز تین چیزوں پر ہے جس میں فاسٹنگ، غروب آفتاب سے پہلے کھانا اور روایتی ویٹ ٹریننگ سے گریز کرنا ہے۔
یہ پڑھیں: اکشے کمار اور ارشد وارثی عدالت طلب!
انہوں نے کہا کہ فٹ رہنے کے لیے ہر پیر کے دن فاسٹنگ کرتے ہیں اتوار کو اپنی آخری غذا لے کر پیر کے پورا دن بھوکا رہتے ہیں اور منگل کے رواز ہی کچھ کھاتے ہیں اس کے علاوہ شام 6 بجے سے پہلے رات کا کھانا کھاتے ہیں۔
اداکار کے مطابق اگر آپ جلدی کھانا کھاکر کر رات کو جلدی سو جاتے ہیں تو آپ کا پیٹ بھی مکمل طور پر آرام کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔
اکشے کمار نے بتایا کہ ان کی ورزش میں پہاڑوں پر چڑھنا، آؤٹ ڈور کھیل اور باڈی ویٹ جیسی ایکسرسائز شامل ہیں۔