ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار نامور ہدایت کار روہت شیٹی کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’سنگھم اگین‘ میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنگھم فرنچائز کی تیسری قسط میں اجے دیوگن، رنویر سنگھ، ارجن کپور، دپیکا پڈوکون، کرینہ کپور اور جیکی شروف شامل تھے تاہم آج اکشے کمار کی موجودگی بھی تصدیق کر دی گئی۔
روہت شیٹی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی جس میں اکشے کمار بھرپور ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔ وہ فضا میں تباہ ہونے والی ہیلی کاپٹر سے دونوں ہاتھوں میں بندوقیں لیے چھلان لگا رہے ہیں۔
ہدایت کار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ سنگھم اگین میں ہم صرف وہی کر رہے ہیں جو ہمارے مداح چاہتے ہیں، فلم ’سوریاونشی‘ کے 2 سال مکمل ہونے پر ویر سوریاونشی سنگھم کے ساتھ جنگ میں شامل ہوتا ہے۔
سنگھم اگین آئندہ سال 15 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔ ایکشن سے بھرپور فلم دیکھنے کیلیے مداح بے چین ہیں۔