دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ کس ملک میں تعمیر کیا جا رہا ہے؟

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کی تعمیر کا آغاز

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔ اگلے دس سال میں ہوائی اڈے کے تمام آپریشنز المکتوم ائیرپورٹ منتقل ہو جائیں گے۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر دبئی ائیرپورٹ کی منتقلی کا منصوبہ شئیر کر دیا۔ المکتوم ایئرپورٹ پر نئے مسافر ٹرمنلز کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی۔

نئے ٹرمنل کی لاگت ایک 128 ارب درہم ہوگی۔ ہوائی اڈے پر ایک ساتھ پانچ رن ویز پر فلائٹ آپریشن ہو سکے گا جبکہ چار سو جہاز بیک وقت مسافروں کو سروس فراہم کریں گے۔

سالانہ 26 کروڑ مسافر ایئرپورٹ استعمال کر سکیں گے۔ المکتوم ائیرپورٹ کے اطراف نیا شہر دبئی ساؤتھ بسایا جائے گا جس میں دس لاکھ افراد کیلیے رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔