کراچی: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے بھارتی ٹیم کے کپتان اور ون ڈے کرکٹ کے دوسرے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو دنیائے کرکٹ کا لیجنڈ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی امپائر علیم ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہمراہ اپنی سیلفی شیئر کی۔
ٹویٹر پر شیئر کی گئی سیلفی میں علیم ڈار اور ویرات کوہلی خوش گوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
علیم ڈار نے تصویر کے کیپشن میں ویرات کوہلی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’کرکٹ کی دنیا کے لیجنڈ کے ساتھ۔‘
With Cricket Legend @imVkohli pic.twitter.com/QHvp7fUq0q
— Aleem Dar Umpire 🇵🇰 (@UmpireAleemDar_) April 17, 2021
ان کے اس ٹویٹ پر پاکستان اور بھارت کے صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل دیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’لیجنڈری کرکٹر اور لیجنڈری امپائر۔‘
Legendary cricketer with Legendary Umpire✌🏻
— Anna ….. (@khanaina995) April 17, 2021
مادھو پٹیل نامی صارف نے کہا کہ ’ایک فریم میں دو بہترین شخصیت موجود ہیں۔‘
واضح رہے کہ حال ہی میں کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اکتوبر2017 سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر تھے۔