اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی بانی پی ٹی آئی سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے، مودی کوجواب دینے کے بجائے شریف خاندان ہمارے پیچھے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 ماہ قبل میرا نام ای سی ایل میں شامل ہواتھا، آج عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ دیا، دیکھتےہیں فیصلے پر عملدرآمد ہوتا ہے یا نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی بانی پی ٹی آئی سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے، مریم نوازکی حکومت ہم پردھڑادھڑ مقدمات بنا رہی ہے، مودی کو جواب دینے کے بجائے شریف خاندان ہمارے پیچھے لگا ہے، ہم یہاں خاندانی سیاست کرنے نہیں آئے۔
جنید اکبر کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جنید اکبر پر بھروسہ کرتے ہیں، اسی لیے اُنہیں تحریک چلانے کی بڑی ذمےداری دی ہے، بانی پی ٹی آئی کے لیے تحریک بڑی چیز ہے اور تحریک انصاف کے لیے تحریک سے بڑھ کرکچھ نہیں۔
بھارت سے متعلق علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو جو تھپڑ لگے ہیں وہ باز نہیں آئے گا، مودی کو جواب دینے کیلئےبانی پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور خواجہ آصف کہہ رہا ہے بھارت سے کشمیر میں جاری دہشت گردی پر بات ہوگی، ہوسکتا ہے مجھے سننے میں غلطی ہو خواجہ آصف سے وضاحت لے لیں۔