بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بتایا ہے کہ اڈیالہ جیل میں سختیاں کی جارہی ہیں۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے کہا کہ بانی نے دو پیغامات دیے ہیں بتایا کہ ان پر اور بشریٰ بی بی پر جیل میں سختیاں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی اس وقت صرف تحریک پر توجہ دے اور ذاتی اختلافات ختم کریں۔
علیمہ خانم کے مطابق بانی نے کہا ہے کہ ہم جیل میں سختیاں کاٹ رہے ہیں اور لوگوں کو ذاتی رنجشوں کی پڑی ہے، جو ذاتی اختلافات میں پڑے رہیں گے ان کا فیصلہ میں خود کروں گا۔
یہ پڑھیں: صرف یہ بتادیں ہمارے بھائی نے آپ کا کیا بگاڑا ہے؟ علیمہ خانم
علاوہ ازیں احتجاج کی تاریخ تبدیل کرنے پر علیمہ خانم کے سامنے کارکنان نے احتجاج کیا ہے۔
5 اگست کی احتجاج کی تاریخ تبدیل کرنے پر ایک کارکن جذباتی ہوگیا اور کہا کہ تاریخ تبدیل ہوئی تو آپ لوگوں سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔
علیمہ خانم نے کارکن سے سوال کیا کہ آپ مجھ سے کیا چاہتے ہیں؟ جواب میں کارکن نے کہا کہ ہمیں ڈی چوک میں مار پڑی شیل لگے، لیڈر سارے بھاگ گئے تھے، علیمہ خانم نے کہا کہ دو سال سے ہم بھی یہاں روز کھڑے ہوتے ہیں۔