’میرا خیال ہے مائنس بانی پی ٹی آئی ہوگیا ہے‘

تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے مائنس بانی پی ٹی آئی ہوگیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ سے صحافی نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا بجٹ منظوری کے بغیر پاس نہ کریں تو کیا وہ مائنس ہوگئے ہیں۔

جواب میں علیمہ خانم نے کہا کہ میرا خیال ہے مائنس بانی پی ٹی آئی ہوگیا ہے۔

صحافی نے پوچھا کہ کے پی ممبران کہتے ہیں علی امین گنڈا پور طاقتور ہیں انہیں نہ نہیں کہہ سکتے، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کے پی ممبران اسمبلی بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر چلے جائیں۔

علیمہ خانم نے کہا کہ پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روکنا ہے تو روکے ہم نہیں ڈرتے، عمران خان نے خطے کی صورتحال پر متحد رہنے کا پیغام دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی پروا نہیں عمران خان نے جو کہا وہ ہمارے لیے اہم ہے، نہیں معلوم بجٹ پاس کرنے کی کیا جلدی تھی۔

علیمہ خانم نے کہا کہ انہوں نے بجٹ پاس کرنے کے لیے دو دن بانی کا انتظار نہیں کیا، حیران ہوں ارکان صوبائی اسمبلی نے بجٹ پر بحث بھی نہیں کی۔