ملک میں رواں ہفتے غیر معمولی بارشوں کا الرٹ جاری

مون سون بارشوں

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں رواں ہفتے مزید اور غیر معمولی مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں رواں ہفتے مزید اور غیر معمولی مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ مون سون سسٹم آج بھی کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع پر اثر انداز ہوگا، جس کے تحت حیدرآباد، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، بدین، مٹھی اور تھرپارکر میں بادل برس سکتے ہیں جب ک بارشوں سے اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں درمیانے درجے کی طغیانی ہوسکتی ہے۔

بحیرہ عرب میں ہوا کا شدید دباؤ ہے، جس کےباعث مون سون میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

جولائی کے تیسرے ہفتے اور اگست میں پنجاب میں بھی بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام بروقت الرٹس کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا دوسرا اسپیل 20 جولائی کے بعد کراچی میں داخل ہوگا، شہر میں سمندری ہوائیں کل سے مکمل طور پر بحال ہونے کا امکان ہے۔

https://urdu.arynews.tv/meteorological-instruments-dont-make-accurate-predictions/