اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ الحمد اللہ پہلی سہ ماہی کے بڑے ٹیکس ہدف کا 90 فیصد حاصل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا ستمبر 960 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی، کچھ مزید ایڈجسٹمنٹ کی توقع ہے۔
شبر زیدی نے کہا کہ 960 ارب روپے محصولات میں 15 ارب کے ٹیکس ری فنڈ شامل نہیں ہیں، مقامی ٹیکس محصولات میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
Alhumdullilah, tax collection upto 90 percent of highly aggressive target for quarter ended September 30, 2019 has been achieved. Collection is Rs 960 billion. Some more positive adjustment is expected. Furthermore this amount excludes refunds of past years of 15 billion.
— Syed Shabbar Zaidi (@ShabarZaidi) September 30, 2019
چیئرمین ایف بی آر نے لکھا کہ حوصلہ شکنی کے اقدامات سے درآمدات کی مالیت 3 ارب ڈالر کم رہی ہے، تین ارب ڈالر کم درآمدات سے 125 ارب روپے کا ٹیکس نہیں ملا ہے۔
شبر زیدی نے کہا کہ اس طرح کم درآمدات کے سبب ٹیکس کا ہدف حاصل ہوگیا، اللہ کا شکر ہے، انہوں نے ٹیکس دینے والے پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Alhumdullilah, domestic tax collection increased by 25 percent. The import contraction is around USD 3 billion. The effect of that is around 125 billion. This shows that target has been met. Thanks Pakistani taxpayers.
— Syed Shabbar Zaidi (@ShabarZaidi) September 30, 2019
مزید پڑھیں: ٹیکس اداکرنیوالا فارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے، چیئرمین ایف بی آر
واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ 500 گز سے زائد کے گھر یا ایک ہزار سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھنے والے افراد لازماً ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس اداکرنیوالافارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے، 120ارب ڈالرکی خطیررقم بیرون ملک غیرقانونی رکھی گئی ہے، ٹیکس ادا کرنیوالوں کوپیسوں کی منتقلی میں سہولت ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیکس اداکرکے بیرون ملک جاتے ہیں ان کوآسانیاں دی جائیں گی، ماضی میں درست سمت میں کام نہیں ہورہا تھا ، اب منظم اوردرست سمت میں کام شروع ہوگیا ہے۔