شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس نے انکشاف کیا ہے کہ میں 12 سال کا تھا جب والد نے دوسری شادی کی تو ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا تھا۔
اداکار علی عباس سینئر اداکار وسیم عباس کے صاحبزادے ہیں ان کے دادا عنایت حسین بھٹی بھی پاکستا کے مشہور لوک گلوکار تھے۔
حال ہی میں علی عباس نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور والد کی اداکارہ صبا حمید کے ساتھ والد کی دوسری شادی کے بعد آنے والے چیلنجز سے متعلق بات کی۔
علی عباس نے کہا کہ جب والد نے دوسری شادی کی تو ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا اس وقت میری عمر گیارہ یا بارہ سال کے قریب تھی اور میں بہت پریشان تھا، سب سے بڑا ہونے کی وجہ سے مجھے دو بہنوں اور ایک بھائی کی دیکھ بھال کرنی پڑتی تھی۔
یہ پڑھیں: علی عباس کس مشہور اداکارہ سے محبت کرتے ہیں؟
اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ اپنے بہن بھائیوں کے لیے والدین بننا ہے کیونکہ والد اب زیادہ وقت نہیں دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آخر کار میں نے محسوس کیا کہ اس صورتحال کا سب سے بڑا شکار میرے والد تھے پھر میں نے اس سے بات کرنا شروع کی اور اس کے بعد میں نے اس کے ساتھ اپنے مسائل کا اظہار کیا اور انہوں نے اپنے جذبات شیئر کیے تو ہمارا بونڈ مضبوط ہوگیا۔