پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور پولیس کے روکنے پر آپے سے باہر ، اندھا دھند فائرنگ کردی

علی امین گنڈا پور

بھکر : پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپور پر بھکر میں پولیس کی جانب سے روکنے پر آپے سے باہر ہوگئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم پولیس ملازمین بال بال بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپور پر بھکر میں پولیس چوکی پر ہنگامہ آرائی اور .
فائرنگ کا الزام عائد کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور ساتھیوں کے ہمراہ ڈی آئی خان جا رہے تھے کہ پولیس نے دوران چیکنگ علی امین گنڈاپور کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ، علی امین گنڈاپور چیکنگ کےلئے روکنے پر آپے سے باہر ہوگئے۔

ڈی پی اوبھکر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے جھگڑا کیا گیا اور فائرنگ کی گئی، اندھا دھند فائرنگ سے پولیس ملازمین بال بال بچ گئے۔

ڈی پی او نے کہا کہ روکنےکےباوجودعلی امین گنڈاپورکےقافلےمیں شامل گاڑیاں نہ رکیں اور ہنگامہ آرائی کے بعد سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے۔

علی امین گنڈاپور کےقافلےمیں 6سے 7گاڑیاں شامل تھیں ، پولیس کےروکنے کی کوشش پر قافلےنے مزاحمت کی ، واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او نوید پہنچ گئے واقعہ کا جائزہ لیا جارہاہے۔

خیال رہے  کےپی اور پنجاب سرحد پر ہر آنے جانے والی گاڑی کی انٹری کی جاتی ہے، خدشہ ہے گاڑیوں میں غیر قانونی سامان تھا۔