پشاور: سینیٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کے کورنگ امیدوار وقاص اورکزئی نے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
الیکشن سے ایک روز قبل وقاص اورکزئی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کی موجودگی میں امیدواریت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بانی کی بات ہو تو وہاں میرے لیے کوئی نہیں ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کسی کے دباؤ میں یہ فیصلہ کر رہا ہوں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ فخر ہے پی ٹی آئی ورکرز اور ہم سب نے ہمیشہ بانی کا نظریہ مقدم رکھا، وقاص اورکزئی نے ہمیشہ کی طرح ذاتی مفاد کو نہیں بلکہ بانی کے حکم اور پارٹی پارٹی کے مفاد کو بالاتر رکھا اور انہیں ہماری درخواست پر سینیٹرشپ سے کاغذات واپس لینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
علی امین نے کہا کہ میں پوری پارٹی کو پیغام دیتا ہوں کہ ہمارے لیے بانی کا حکم اور پارٹی کا مفاد پہلے ہے باقی چیزیں بعد میں ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/kpk-senate-election-pti/
وزیراعلیٰ کےپی نے گورنر ہاؤس میں حلف برداری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں پر ارکان کے گورنرہاؤس میں حلف کو چیلنج کر رہے ہیں اس کے لیے وزیراعلیٰ کی طرف سےکل پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 65 ممبران اسمبلی سےحلف اسمبلی ہاؤس میں لینے کا کہتا ہے اسپیکر نے ممبران سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، اسپیکر نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کیا۔