’جب پولیس نے چھاپہ مارا تو علی امین گنڈاپور نکل گئے تھے‘

اسلام آباد میں احتجاج کی کال، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کو وارننگ دے دی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جب پولیس نے چھاپہ مارا تو تب علی امین گنڈاپور نکل گئے تھے ہم نےویڈیوز ریلیز کر دی ہیں ناکہ بندی کے باوجود گنڈاپور نکل گئے تھے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ان کی کوشش ہےکہ کسی طرح دھرنا دیں ان کی کوشش تھی کہ کسی طرح ڈیڈ باڈی ملے ان کے عزائم پورے نہیں ہوئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت مستقبل میں صرف کارکنوں کو جیل بھجوائے گی پی ٹی آئی کی قیادت جلسےکا ٹائم دے کر خود گھروں میں بیٹھی رہتی ہے۔

https://urdu.arynews.tv/ali-amin-gandapur-missing-reached-khyber-pakhtunkhwa-assembly/

بطور چیئرمین پی سی بی انہوں نے کہا کہ چیمپئن ٹرافی کےلئے سب ٹیمیں آئیں گی پُرامید ہوں کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ کی گنجائش 30ہزار سے زائد ہو جائےگی ہم ابھی تک بالکل ٹارگٹ پرہیں امید ہے ہم اپنی ٹائم لائن پر اسٹیڈیم کاکام مکمل کرلیں گے۔