علی امین گنڈاپور کو سینٹرل جیل سکھر سے رہا کر دیا گیا

علی امین گنڈاپور کو سینٹرل جیل سکھر سے رہا کر دیا گیا

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو سینٹرل جیل سکھر سے رہا کر دیا گیا۔

علی امین گنڈاپور سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد قافلے کے شکل میں پنجاب کیلیے روانہ ہوگئے۔ انہیں شکارپور پولیس نے 20 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف ریاست مخالف بیانات اور ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 21 اپریل کو سیشن کورٹ نے انہیں سکھر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

کچھ روز قبل شکارپور سول جج نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔ 28 اپریل کو ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی گئی لیکن انہیں جیل سے رہائی نہ مل سکی تھیں۔

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے علی امین گنڈاپور کو رہا کرنے سے انکار کر دیا، جیل انتظامیہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما مختلف مقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب ہیں۔

صدر پی ٹی آئی سکھر ایڈووکیٹ ظہیر بابر جیل پہنچے تھے اور حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کی علی امین گنڈاپور کو رہا کریں۔

ایڈووکیٹ ظہیر بابر کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام نے رہا نہیں کیا، پنجاب پولیس موجود نہیں گرفتاری کے لیے سنفھ حکومت سے اجازت لینا ہوگی، علی امین گنڈاپور مٹھی میں درج مقدمے میں عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔