شراب و اسلحہ برآمدگی کا کیس، علی امین کو بیان ریکارڈ کروانے کا آخری موقع مل گیا

علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کا آخری موقع دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین چشتی نے آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے علی امین کو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کا آخری موقع دے دیا، 21 جولائی کو علی امین نے 342 کا بیان ریکارڈ نہ کروایا تو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر بیان ریکارؑڈ نہ کروانے پر عدالت کیس کا فیصلہ بھی سناکتی ہے، 8 سال سے کیس زیر التوا ہے، مئی 2024 سے پراسیکیوشن گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرواچکی ہے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کروارہے، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اس عدالت کو وارنٹ جاری کرنے سے نہیں روکتا۔

تحریری فیصلے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ سے علی امین کے ضمانت کے آرڈر میں اس عدالت کے کیس کا ذکر نہیں، ان کے ناقابل ضمانت وارٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے شورٹی کو بھی نوٹس جاری، ایس ایچ او عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔