پیسکو نے سینئر رہنما پی ٹی آئی و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ میرےگھر کی بجلی غیرقانونی طور پرکاٹی گئی ہے کل کی تاریخ میں اپنے گھر کے دونوں میٹرز کابل جمع کرا چکا ہوں، میرا بندہ واپڈا آفس بل کی رسیدیں جمع کرانےگیا تو وہاں پولیس موجود تھی پولیس نے میرے بندے کو نامعلوم کیس میں اغوا کر لیا اور جیل میں ڈال دیا۔
علی امین نے کہا کہ واقعے کے بعد بھی میں نے دوبارہ واپڈا آفس میں رسیدیں جمع کرائیں تمام عملہ ابھی تک چھپا ہوا ہے اور بجلی فراہم نہیں کر رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ صاف ظاہر ہے کے بل یا رسید کا مسئلہ تھا ہی نہیں عدالت کا آرڈر بھی آچکا کہ گھر کی غیر قانونی طریقے سے بجلی کاٹی گئی۔
پیسکو ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور 12لاکھ روپے کےنادہندہ ہیں، ان کی رہائش گاہ پرکینٹ اور سٹی فیڈر کے 2کنکشن تھے۔ واپڈا ذرائع کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے کینٹ فیڈر کے 4لاکھ 60 ہزار آج جمع کرا دئیے ہیں۔