علی انصاری کا قومی کرکٹ ٹیم پر دلچسپ تبصرہ

علی انصاری

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری نے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاس ہارنے پر دلچسپ تبصرہ کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے علی انصاری نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے سیمی فائنلز میں جانے کی امیدیں چھوڑ دیں۔

اداکار نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹاس کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ لکھا ہے کہ انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دلچسپ و مزاحیہ تبصرہ بھی کر ڈالا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ میچ…، ارے میچ تو وڑ گیا۔

علی انصاری نے یہ بھی لکھا ہے کہ انگلینڈ نے کہا کہ ہم ان کو بھی اپنے ساتھ ایئر پورٹ لے کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ علی انصاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں ’معید‘ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں زویا ناصر، ماریہ ملک، خالد انعم، حماد شعیبم ندا ممتاز، جینیس ٹیسا، شہود علوی ودیگر شامل ہیں۔

دل ہی تو ہے کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض کاشف بٹ اور دانش بہلم نے انجام دیے ہیں۔