پی ٹی آئی رہنما منظر عام پر آگئے، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل منظور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے منظر عام پر آنے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

علی نواز اعوان نے آئی پی پی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور صدر علیم خان سے ملاقات کی اور شمولیت کا فیصلہ کیا۔ ملاقات میں عون چوہدری بھی موجود تھے۔

جہانگیر ترین اور علیم خان نے سابق رکن قومی اسمبلی کو شملویت پر خوش آمدید کہا۔

علی نواز اعوان منظر عام پر آگئے، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

یاد رہے کہ 9 نومبر کو علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر کو مانسہرہ کے علاقے بٹل سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی تحصیل ہفہ پکھل کے صدر رضا اللہ خان اور ان کے کزن کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔