شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی سفینہ کا کہنا ہے کہ میں کبھی بھی پاکستان کے خلاف کبھی کسی طرح کی کوئی ’بکواس‘ نہیں کروں گا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی سفینہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
علی سفینہ نے کہا کہ آج کل پاکستان میں اپنے ہی ملک و قوم کے بارے میں مایوس کن اور بکواس باتیں کرنا فیشن بن گیا ہے، ہم اپنے ہی لوگوں کے بارے میں بکواس کرنے لگیں ہیں۔
اداکار نے کہا کہ ہم لوگ کبھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف، کبھی سیاستدانوں کے خلاف، کبھی کرکٹرز کے خلاف اور کبھی فنکاروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں، کسی کو تو بخش دیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ہمارے ملک میں ہر بندہ اس وقت کیوں اتنے غصّے میں ہے؟ ہم اخلاقیات سے عاری ہوتے جا رہے ہیں، جو چیزیں ملک میں اچھی ہو رہی ہیں ان پر خوشی کا اظہار کرنا چاہیے، ہر چیز پر تنقید اچھی بات نہیں۔
اداکار علی سفینہ نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی پاکستان کے خلاف کوئی بکواس بات نہیں کروں گا، آپ مجھے کبھی بھی پاکستان کے خلاف بات کرتے ہوئے نہیں سُنیں گے۔