معروف گلوکار علی ظفر نے سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گزشتہ روز علی ظفر کی پہنی ایک جیکٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس پر بلے کی تصویر موجود تھی اور ساتھ ہی شیر آیا، شیر آیا لکھا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ علی ظفر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تاہم اب گلوکار علی ظفر نے ان خبروں پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل رات ٹورنٹو میں میرا شو تھا اس سے پہلے ہمارا ایک ساؤنڈ چیک ہوتا ہے وہاں پر میں نے ایک ہوڈی پہنی تھی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر گھوم رہی ہے اور کہا گیا کہ غالباً میں نے کوئی سیاسی جماعت جوائن کرلی ہے۔‘
علی ظفر نے ہوڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ ’اس میں مختلف نشانات ہیں جس میں بلا، شیر آیا، شیر آیا بھی لکھا ہے اس کو سیاسی اور غلط رنگ نہ دیجئے، میں ایک آرٹسٹ ہوں جانے دیجئے۔
ہر چیز کو بغیر تحقیق کیے سیاسی رنگ دینا اور متنازعہ بنانا مناسب نہیں۔ غلط headline کے ساتھ شائع کی گئی تصویر کی اصل حقیقت۔ pic.twitter.com/hYTQu7IgmZ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 1, 2023
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہر چیز کو بغیر تحقیق کیے سیاسی رنگ دینا اور متنازع بنانا مناسب نہیں، غلط ہیڈ لائن کے ساتھ شائع کی گئی تصویر کی اصل حقیقت یہ ہے۔