معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی کی لندن میں سیر و تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار علی ظفر نے اہلیہ عائشہ فاضلی کے ساتھ لندن میں سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
علی ظفر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے دل کی ایموجی بھی بنائی۔
تصاویر میں گلوکار اہلیہ کے ساتھ سڑکوں پر گھوم رہے ہیں اور ایک تصویر میں گھر میں موجود ہیں۔
View this post on Instagram
گلوکار نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ ’نظر نہ لگے، آپ دونوں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔‘ دوسرے مداح کا کہنا تھا کہ ’سالوں بعد کوئی خوبصورت جوڑی دیکھی ہے۔‘
علی ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور کرنٹ افیئرز پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
View this post on Instagram