کراچی : وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم کی حوصلہ افزائی وزارت بحری امور کے لیے عاجزی کا لمحہ ہے، پاکستان کوغیرمعمولی صلاحیتوں سے مستفید کرنےکے فرائض انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں! وزیراعظم کی حوصلہ افزائی وزارت بحری امور کے لیے عاجزی کا لمحہ ہے، خدا کے فضل و احسان سے ہم امتحان میں سرخرو ہوں گے، پاکستان کوغیرمعمولی صلاحیتوں سے مستفید کرنےکے فرائض انجام دیں گے۔
All praise is for Allah!
A humbling moment for all of us at @MaritimeGovPK to be acknowledged by PM @ImranKhanPTI
Inshallah we will overcome challenges & deliver our best by realizing & maximizing the enormous potential of #BlueEconomy in Pakistan https://t.co/nAuRGSi9ny— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) August 15, 2020
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں “بلیو اکانومی پالیسی” کو حتمی شکل دینے پر وزارت میری ٹائم کو مبارکباد دی اور کہا تھا پالیسی کے باعث قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور روزگارکے مواقع نکلیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پالیسی ہمارےشعبہ جہازرانی کوپھرسےزندگی دےگی، یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان جہاز رانی کی پوری صلاحیت بروئے کار لائے گا۔