علی زیدی نے قومی اسمبلی سے تنخواہیں لینے کا الزام لگانے والوں کو خاموش کروا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی پر استعفوں کے باوجود تنخواہیں لینے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے جس پر سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے ردعمل دے دیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی زیدی نے ٹوئٹر پر اپنی بینک اسٹیٹمنٹ شیئر کر دی اور لکھا کہ ایک بار پھر میرا بینک اسٹیٹمنٹ حاضر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹمنٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جب سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہمیں کوئی تنخواہ نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ لہٰذا گزارش ہے کہ بیان دینے سے پہلے حقائق کی جانچ کر لیں۔