’بلاول بھٹو نے بیرونی دوروں کی نصف سنچری مکمل کرلی‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے بیرونی دوروں کی نصف سنچری مکمل کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے۔

علی زیدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے بیرونی دوروں کی نصف سنچری کر دی لیکن ان دوروں میں بلاول کو 50  ڈالر بھی نہیں ملے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اربوں روپے کے دوروں سے ملکی خزانے کو کتنا چونا لگایا گیا؟ جب سندھ ڈوب رہا تھا تو وزیر خارجہ دنیا گھوم رہا تھا۔

 

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری جب سے وزیر خارجہ بنے ہیں وہ ملک میں کم اور بیرون ملک زیادہ نظر آئے ہیں۔ ان کے غیر ملکی دوروں پر اپوزیشن رہنما اس سے قبل بھی انہیں تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔