بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ فلم فیئر ایوارڈ میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہفتہ کو پروقار تقریب کے 69 ویں ایڈیشن میں اپنا چھٹا فلم فیئر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا لیکن ایوارڈ کی نامزدگیوں میں رانی مکھرجی، تاپسی پنوں، کیارا ایڈوانی اور بھومی پنڈیکر بھی شامل تھیں۔
تاہم عالیہ بھٹ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ اس وقت بن گئی جب وہ گفتگو کررہی تھیں۔
وائرل کلپ میں عالیہ بھٹ شوہر رنبیر کپور اور خود کو بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیے جانے کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
عالیہ بھٹ کیمرے پر بات کرتے ہوئے ان کے تاثرات تھے جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’کیا عالیہ بھٹ کے منہ میں فلم فیئر کا پان مسالہ ہے کہ وہ اس طرح بات کررہی ہیں۔‘
ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’کوئی آداب نہیں ہے اسے صرف اسکرپٹ اور اس کے سامنے موجود ڈائریکٹر کے بغیر اپنا منہ نہیں کھولنا چاہیے کون ایسی بات کرتا ہے۔‘