معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہالی وڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘، جس کی ریلیز کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے، کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ ’ہارٹ آف اسٹون‘ سے ہالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ وہ اس فلم میں نامور اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا جس میں عالیہ بھٹ ویمپ یعنی ولن کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
گزشتہ روز فلم کی تشہیر کیلیے عالیہ بھٹ نے برازیل میں ٹوڈم 2023 فیسٹیول میں شرکت کی جہاں گیل گیڈوٹ اور اداکار جیمی ڈورنن بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ فلم کے ٹریلر کو تقریب میں لانچ کیا گیا۔
ٹریلر کے آغاز میں گیل گیڈوٹ کہتی ہیں کہ ’آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کس چیز کیلیے سائن اپ کیا ہے۔ کوئی دوست نہیں اور کوئی رشتہ نہیں، ہم جو کرتے ہیں بس وہی اہم ہے۔‘
گیل گیڈوٹ اس فلم میں دنیا میں امن برقرار رکھنے کیلیے جدوجہد کرتی ہیں۔ وہ دنیا کو تباہی سے بچانے کیلیے دشمنوں کا پیچھا کرتی ہیں۔
آگے چل کر ٹریلر میں عالیہ بھٹ کی بھی مختصر جھلک ہے وہ فلم میں ویمپ کا کردار نبھا رہی ہیں اور ایک دل چرا لیتی ہیں۔
ایکشن سے بھرپور ٹریلر نے مداحوں کو عالیہ بھٹ کے اسٹنٹ سے مسحور کر دیا۔ وہ اداکارہ کی تعریف کر رہے ہیں کہ انہوں نے حاملہ ہونے کے باوجود بہترین پرفارم کیا۔
اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوٹ نے ٹوڈم 2023 فیسٹیول میں شرکت کے موقع کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے شیئر کرتے ہوئے برازیل کا شکریہ ادا کیا تھا۔ اس ویڈیو میں عالیہ بھٹ کو بھی ہمراہ دیکھا گیا۔