شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزا سلطان نے شادی کرنے کی خواہشمند لڑکیوں کو مشورہ دے دیا۔
سوشل میڈیا اسٹار و ماڈل علیزا سلطان نے انسٹاگرام اسٹوری میں خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ زندگی کے اہم فیصلے میں جلد بازی سے کام نہ لیں اور سوچ سمجھ کر شادی کا فیصلہ کرنے ورنہ بعد میں پچھتانا پڑے گا۔
انہوں نے لکھا کہ وہ شادی کا فیصلہ کرنے سے قبل 100 سال تک سوچیں۔
علیزا سلطان نے لکھا کہ صحیح شریک حیات کا انتخاب بہت ضروری ہے، اپنی زندگی کا یہ بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے مکمل غور و فکر کریں کیونکہ ایک غلط فیصلہ پوری زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
ان کے بیان کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ ملی اور کئی صارفین ان کے تجربے کی روشنی میں دیے گئے اس مشورے کو قابلِ قدر بھی قرار دیا۔
یہ پڑھیں: فیروز خان کی دوسری شادی، سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کی پوسٹ وائرل
واضح رہے کہ علیزا سلطان اور فیروز خان میں 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹا، ایک بیٹی ہیں، جن کی پرورش دونوں مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی، اداکار نے طلاق کے دو سال بعد 2024 میں دوسری شادی کرلی تھی، تاہم عیلزا سلطان نے تاحال دوسری شادی نہیں کی۔