علیزے شاہ سوشل میڈیا پر چھا گئیں

علیزے شاہ

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ رنگ کے لباس کے ساتھ میچنگ کا کیپ پہنے خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

علیزے نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تم دیکھ نہیں سکتے۔‘

انہوں نے چند گھنٹے قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ روز علیزے شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں انہیں کاجل کو صاف کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی۔

علیزے شاہ کہتی ہیں کہ ’میں نے کاجل لگا کر آج اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کرلی ہے اور میں جتنی بھی کوشش کرلوں اور یہ اتر نہیں رہا۔‘

ویڈیو میں انہیں آنکھوں سے کاجل صاف کرنے کی ناکام کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں (رومی) کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔ وہ ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔