علیزے شاہ نے شادی سے متعلق سوال پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی ڈراموں کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خاموشی توڑ دی۔

ایوارڈز کی ریہرسل کے دوران اداکار علی سفینا نے ان سے دریافت کیا کہ کیا ماضی میں آپ کو 50 ہزار تولے سونے عوض شادی کی آفر ہوئی تھی؟

پہلے تو اداکارہ سوال پر حیران ہوئیں اور پھر جواب میں کہا کہ مجھے خود بھی اس آفر کے بارے میں معلوم نہیں، مجھے ابھی شادی کی خواہش نہیں کیونکہ کیریئر کو بہتر بنانے کیلیے بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں۔

سال 2021 میں علیزے شاہ نے اداکار عمران عباس سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فی الوقت ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، پتا نہیں کس نے شادی کی افواہ پھیلائی ہے؟

علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کچھ عرصہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں رومی کا کردار ادا کیا تھا جو بے حد مقبول ہوا تھا۔