اسلام آباد : ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومتی اصلاحات اور سخت پالیسی اقدامات کی وجہ سے معیشت ، روزگار، انسانی ترقی سے لے کر تمام اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان معاشی پاور ہاؤس بن کر ابھرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی اصلاحات اور سخت پالیسی اقدامات سے معیشت مستحکم ہو گی، ترقی، روزگار، انسانی ترقی سے لے کرتمام اشاریے بہتر ہوں گے۔
Courtesy reforms and tough policy actions. All indicators ranging from growth, employment, human development will improve. Pakistan will emerge as economic power house. The long-standing low saving & taxes will be mitigated (Bloomberg). This was the struggle of @ImranKhanPTI pic.twitter.com/8XqEovkqOO
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) January 19, 2022
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی پاور ہاؤس بن کر ابھرے گا، طویل عرصے سے کم بچت اور ٹیکسوں کو کم کیا جائے گا۔
ترجمان وزارت خزانہ نے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلومبرگ پیش گوئی کےمطابق پوٹنشیل گروتھ 2030 تک 4.5 فیصدتک ہو گی پچھلے سال جون دوہزار اکیس میں گروتھ تین اعشاریہ نو فیصد تھی، جو رواں سال بلومبرگ کے مطابق چار اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ جائے گی۔
Way to go Pakistan. pic.twitter.com/3vLiR1FBWt
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) January 19, 2022
ان کا کہنا تھا کہ بلومبرگ کے مطابق آؤٹ پٹ گیپ آئندہ چند سال کےلیےمثبت ہورہاہے، حکومت نےنوجوانوں کےلیےروزگار کا جامع پروگرام شروع کیا ہے ، جس سے ملکی روزگار میں طلب اور رسد میں کمی اور روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔
بلومبرگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے بھی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔