روس میں جرمن آٹو موبیل کمپنی ووکس ویگن کے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی عدالت نے جرمن کمپنی کے خلاف دائر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ووکس ویگن کے ملک میں موجود تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
روسی کمپنی GAZ نے ووکس ویگن کی جانب سے شراکتداری ختم کیے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ روسی کمپنی کی جانب سے دائر دعویٰ پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ووکس دیگن نے شراکت داری ختم کی جس سے 19 کروڑ یورو سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔
واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کے تناظر میں امریکا اور مغربی ممالک نے روس پر پابندیاں کرتے ہوئے ووکس ویگن کو کام سے روک دیا تھا۔