‘ووٹ بیچنا شرعاً حرام ہے جہاں خطرہ ہو وہاں مداخلت ہونی چاہیے’

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ووٹ بیچنا شرعاً حرام ہے جہاں خطرہ ہو وہاں مداخلت ہونی ‏چاہیے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ حفیظ شیخ بڑی اکثر یت ‏سے سینیٹ کا انتخاب جیتیں گے یوسف رضا گیلانی کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا ہے۔

مولاناطاہراشرفی نے کہا کہ یہ چاہتےہیں اداروں میں مداخلت کےدروازےکھلےرہیں، پی ڈی ایم ‏فیصلہ کرلےلانگ مارچ ہےیادھرنا، پھر بات کرنی ہے احتجاج ہرسیاسی جماعت کا حق ہےپرپی ڈی ‏ایم کوانتشارنہیں پھیلانے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علما کونسل نے فرقہ وارنہ ہتھکنڈوں کے خلا ف جنگ لڑی، ہم نے مل ‏کرمحرم الحرام سےپہلے اوربعدمیں ان سازشوں کورونددیا مانتےہیں مدینہ کی ریاست نہیں بن ‏پائی لیکن کیامحنت کرناجرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا روز مدینہ کی ریاست بنانے کا مذاق اڑاتے ہیں، آئیں10نکات لےآئیں ‏حزب اختلاف کےعلماملک کومدینہ کی ریاست بنانےکیلئےایجنڈالائیں مدارس اور مساجد کسی بھی ‏فساد کا نہ حصے تھے نہ رہیں گے۔

علامہ طاہر اشرفی نے دو ٹوک کہا کہ کشمیر اور فلسطین ہمارے روح کا حصہ ہے نہ ہم کشمیر کو ‏چھوڑ سکتے ہیں نہ فلسطین کو ۔