تل ابیب پر راکٹ داغنے کی ویڈیو

غزہ: حماس کے کتائب القسام (القسام بریگیڈز) نے اسرائیلی شہر تل ابیب پر ایک بار پھر راکٹوں کی بارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کی تنظیم نے اسرائیلی فوج پر جوابی وار کرتے ہوئے تل ابیب میں راکٹ داغ دیے، جس سے تل ابیب میں سائرن بج اٹھے۔

حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ فلسطینیوں کے قتل عام کا ردِ عمل ہے، القسام بریگیڈز کے پاس تاحال بڑی فائر پاور موجود ہے، حماس کے جانبازوں نے اسرائیلی فوج کے متعدد ٹینکس اور بلڈوزرز بھی تباہ کر دیے ہیں۔

القسام بریگیڈز نے خصوصی مناظر بھی جاری کر دیے ہیں، ویڈیوز نے اسرائیلی فوج کو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا، حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے، اسرائیلی ڈرون بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

غزہ میں عارضی جنگ بندی کی تجویز حماس تک پہنچائیں گے: قطر

اسرائیلی چینل 14 کے مطابق غزہ سے تل ابیب کی طرف تقریباً 15 میزائل داغے گئے ہیں، القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہم نے شہریوں کے خلاف صہیونی قتل عام کے جواب میں تل ابیب پر میزائلوں سے بمباری کی۔