ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 9 کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے جس میں کراچی کنگز نے آسٹریلوی آل راؤنڈر کو پلاٹینیم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔
پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کی شاندار ٹیم میں اس سال کچھ نئے چہرے نظر آئیں گے جس میں آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے آل راؤنڈر کھلاڑی ڈینئل سیمس بھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینئل سیمس کو کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے، ان کی ٹیم میں موجودگی سے کراچی کنگز کے فینز کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
آل راؤنڈر ڈینئل سیمس کی ٹی ٹوئنٹی کارکردگی شاندار رہی ہے، مجموعی طور پر 123 میچوں میں انہوں نے 180 وکٹیں لیں جبکہ 1700 رنز بھی بنائے ہیں، انہوں نے اپنی شاندار اننگز سے ٹیم کو کئی بار جیت سے ہمکنار کیا۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر نے دسمبر 2020 میں ڈیبیو کیا اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی، گیم چینجر کھلاڑی 10 میچز میں آسٹریلیا کے لئے کھیل چکے ہیں اور بین الاقوامی کرکٹ میں 170 کے اسٹرائیک ریٹ سے 106 رنز اور 7 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
جب ڈینئل سیمس کراچی کنگز کی جرسی پہن کر میدان میں اتریں گے تو ان کی کاکردگی اور ٹیلنٹ سے کراچی کنگز کا اپنی مخالف ٹیم سے زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔