امان جیسوال کی آخری پوسٹ نے صارفین کو آبدیدہ کردیا

بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار امان جیسوال کی ٹریفک حادثے میں المناک موت کے بعد ان کی آخری انسٹاگرام پوسٹ نے صارفین کو رونے پر مجبور کردیا۔

گزشتہ روز اداکار امان جیسوال خطرناک حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھے تھے، ان کی موٹر سائیکل کو ٹرک نے ٹکر ماردی تھی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگئے تھے۔

اداکار کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلتے ہی ان کے مداحوں کو شدید صدمہ ہوا، جبکہ ڈراما انڈسٹری سے وابستہ شخصیات سمیت لاکھوں صارفین ان کی المناک موت پر افسردہ ہیں۔

امان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ان کے انسٹاگرام ہینڈل کا نام ‘aman_jazz’ تھا۔ انہوں نے اپنا آخری انسٹاگرام پوسٹ 31 دسمبر 2024 کو کیا تھا، جس میں انہوں نے نئے سال کی آمد پر اپنے خوابوں اور امیدوں کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

امان نے پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں خوابوں اور آرزوؤں پر ایک مونولاگ شامل تھا۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ،’2025 میں نئے خوابوں اور بے حد امکانات کے ساتھ قدم رکھنے جارہا ہوں۔

ٹی وی ڈراموں کا نوجوان اداکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سوشل میڈیا صارفین کا پوسٹ اورامیدوں سے بھرے کیپشن دیکھنے کے بعد افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ،”کون کہہ سکتا تھا کہ اتنی امیدیں رکھنے والا شخص نئے سال کے صرف 15دن ہی زندہ رہے گا۔۔