امرخان کو بھارتی صارفین نے سوشل میڈیا پر کیا کہا اور کس طرح کے پیغامات بھیجے؟

امر خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امرخان نے کہا ہے کہ انھیں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی صارفین کے نامناسب اور گھٹیا حرکات کا سامنا کرنا پڑا۔

حالیہ انٹریو میں گفتگو کرتے ہوئے امرخان نے بتایا کہ بھارتی صارفین نے انھیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ڈائریکٹ میسیجز بھیجے، انھوں نے کہا کہ میں نہیں بتا سکتی کہ بھارتی شہریوں نے ڈی ایم میں کیسی تصاویر بھیجیں اور کس قدر نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کی اشتعال انگریزی چند انتہا پسند افراد پھیلاتے ہیں، اس طرح کے لوگ ایک مخصوص پروپیگنڈے اور ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔

امرخان کا کہنا تھا کہ اگر میں آپ کو وہ میسیجز دکھا دوں تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کیسے لوگ ہیں، حالانکہ وہ چند ایک ہیں، بھارت کی پوری عوام یقیناً اس طرح کی نہیں ہوگی۔

بھارتی فلموں کے پوسٹرز اور گانوں سے پاکستانی اداکاروں کے نام اور تصاویر ہٹانے کے حوالے سے امرخان نے کہا کہ ان انتہا پسند افراد کی جانب سے پاکستانی اداکروں کی تصاویر ہٹانا بچکانہ حرکت تھی۔

https://urdu.arynews.tv/hania-amir-message-indian-actress-received-threats/