امبانی فیملی میں شادی پر مشی خان اور صبا فیصل آمنے سامنے

امبانی فیملی میں شادی پر مشی خان اور صبا فیصل آمنے سامنے

بھارتی بزنس ٹائیکون اور صنعت کار مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی پر پاکستانی اداکارائیں مشی خان اور صبا فیصل آمنے سامنے آگئیں۔

پچھلے کچھ دنوں سے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں دنیا کے نامور فنکاروں کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نامور پاکستانی اداکارہ مشی خان نے اس پر ایک ویڈیو بنائی اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔ مشی خان کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے کی اتنی طویل تقریبات فضول ہیں اور اب انہیں ختم ہونا چاہیے۔

مشی خان کی مذکورہ ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا وہیں معروف اداکارہ صبا فیصل نے بھی اپنی ناپسندگی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Haute News (@haute.news)

صبا فیصل نے مشی خان کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو انہیں ہونے دیں۔

صبا فیصل نے مزید لکھا کہ وہ اپنی دولت اپنی خوشیوں پر خرچ کر رہے ہیں، اُن کی خوشی کو آپ بھی انجوائے کریں۔

اس کے جواب میں مشی خان نے لکھا کہ میں لوگوں کی خوشیاں بہت انجوائے کرتی ہوں، یہ میری اپنی سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیڈ پروموشن نہیں بلکہ بڑا فرق ہے، آپ بھی اسے انجوائے کریں۔