اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 میں ترامیم پر اتفاق رائے کیلیے کمیٹی قائم کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
کمیٹی الیکٹرانک کرائم ایکٹ سے متعلق سیاسی مفاہمت کی کوشش کرے گی۔
کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، خالد مقبول صدیقی، شیزا فاطمہ، نوابزادہ خالد حسین مگسی، شیری رحمان اور اٹارنی جنرل منصور عثمان شامل ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی کی سفارش پر دیگر افراد کو بھی حصہ بنایا جاسکتا ہے۔
کمیٹی بل کی ترامیم کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرے گی جبکہ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکریٹریٹ سے متعلق بھی معاونت کرے گی۔
کمیٹی پندرہ دن میں سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔