پتنگ بازی کرنے والے ہوشیار !‌ کم از کم کتنی سال قید کی سزا ہوگی؟

پتنگ بازی فتویٰ

لاہور : پتنگ بازی کی ممانعت کے آرڈیننس2001 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت اب کم ازکم کتنی سال قید کی سزا ہوگی؟

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ پنجاب کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی قانون سازی ونجکاری کااجلاس ہوا ، وزیرقانون ملک صہیب کی شرکت،وزیربلدیات ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں پنجاب آرمزآرڈیننس1965، پتنگ بازی کی ممانعت کے آرڈیننس2001 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ، جس کے تحت پتنگ بازی پرکم از کم 3 سال، پتنگ سازی اورترسیل پر5سال قید یا جرمانہ ہوگا۔

مجوزہ ترامیم میں بتایا گیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنےوالےبچوں کےوالدین سےجرمانہ وصول ہوگا، پہلی بارخلاف ورزی کرنے پر50ہزار اور غلطی دہرانےپردوگناجرمانہ عائدہوگا۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق بغیرلائسنس اسلحےکی فروخت،مرمت،مینوفیکچرنگ،اسپورٹس شوٹنگ کی ممانعت ہوگی۔

پنجاب ویگرینسی آرڈیننس1958 اور پروبیشن آف اوفینڈرزآرڈیننس1960میں بھی ترامیم تجویز کی گئیں، وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ تفریح کے نام پرلوگوں کی جانیں لینےوالوں سےرعایت نہ برتی جائے اور قوانین کی خلاف ورزی پر سزاؤں کویقینی بنائیں۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کی جانب سےڈرگ لیبارٹریزکی انسپکشن کومؤثر بنایا جائے،ڈرگ لیبارٹریزاوراینالسٹ کی ضلعی سطح پرتقرریوں کوزیرغور لاناچاہییے۔