کمپنیزایکٹ میں ترامیم کےذریعےچھوٹے کاروبار کیلئے اہم اصلاحات متعارف کروا دی گئیں۔
کمپنی ایکٹ میں "اسٹارٹ اپ کمپنی” کی نئی تعریف متعارف کروائی گئی ہے۔ پرائیویٹ کمپنیوں کیلئےغیرآڈٹ مالیاتی گوشواروں کوفائل کرنےکی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
پرائیویٹ کمپنیوں کیلئےکامن سیل اور سبسکرپشن فائل کرنےکی شرط بھی ختم کی گئی ہے۔ کمپنیوں کو نئےسرمایہ کاروں کواثاثوں کے عوض شیئرز جاری کرنےکی اجازت ہو گی۔
ملازمین کو ایمپلائیز اسٹاک آپشن اسکیموں کےتحت شیئرز جاری کرنےکی اجازت ہو گی اور ساتھ ہی نجی کمپنیوں کو اپنےحصص واپس خریدنے کی بھی اجازت ہو گی۔
اصلاحات کے بعد 5 فیصدحصص رکھنے والے شئیر ہولڈرز بھی قرارداد کیلئے نوٹس بھجوا سکتےہیں۔