امریکا نے یوکرین کے لیے طویل المدتی سیکیورٹی امداد کے 2 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے یوکرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان امریکی صدر جوبائیڈن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقات کے بعد کیا ساتھ ہی روس پر نئی پابندیاں بھی لگا دیں۔
اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لیے نئی امریکی امداد میں راکٹ سسٹم، گولہ بارود، ڈرونز اور مواصلاتی نظام شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے یوکرین کے لیے روس کے حملے کے بعد سے اب تک 32 ارب ڈالر امداد کے اعلانات کیے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے 20 فروری کو یوکرین کا غیراعلانیہ دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے یوکرینی صدر سے ملاقات بھی کی تھی۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بار پھر نے روسی فوج سے یوکرین سے نکلنے کا مطالبہ کردیا۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ یوکرین کی 40 فیصد آبادی کو امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔