امریکا نے کس ملک کے لیے بغیر ویزا اپنے دروازے کھول دیے؟

امریکا اب قطر کے لیے ویزا فری ملک بن گیا ہے اور وہ پہلا خلیجی ملک ہے جس کے شہریوں کو کو امریکا میں داخلے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر امریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے شہریوں پر امریکا میں داخلے کیلیے ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے دسمبر سے پہلے اس فیصلے پرعمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

اس اعلان کے بعد اب امریکی شہری بھی بغیر ویزا کے ایک ماہ کے بجائے تین ماہ تک قطر میں قیام کر سکیں گے۔

واضح رہے یہ اس وقت دنیا کے 42 ممالک کے شہری امریکا میں بغیر ویزا جا سکتے ہیں۔