90 سیکنڈ کے اندر 2 ملین ڈالر کے زیورات کی ڈکیتی، ویڈیو دیکھیں

(16 اگست 2025): امریکا میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں ڈکیت 2 ملین ڈالر کے قیمتی زیورات لے اڑے جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل کے جیولری اسٹور میں چوروں نے حیران کن جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواہرات کی ایک دکان سے صرف 90 سینکڈ کے اندر دو ملین ڈالر مالیت کے ہیرے، مہنگی گھڑیاں اور سونا لوٹ لیا۔

سیئٹل پولیس نے بتایا کہ چوروں نے ایک اندازے کے مطابق صرف 90 سیکنڈ میں 2 ملین ڈالر کے ہیرے، لگژری گھڑیاں، سونا اور دیگر اشیاء لے کر آسانی سے فرار ہوگئے۔

امریکی پولیس نے بتایا کہ یہ ڈکیتی دکان کے سامنے والے شیشے کے دروازے کو توڑ کر کی گئی، پولیس کے بیان کے مطابق نمائش کیلئے رکھی رولیکس گھڑیاں ہی سات لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی تھیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص نے شاپ پر موجود لڑکوں کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا، مگر کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس نے فوری اطلاع پر کارروائی کی، لیکن چور پہلے ہی گاڑی میں فرار ہو چکے تھے اور علاقے میں سرچ کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔