امریکی اداکارہ نے گھر کے باہر پڑی برف سے مشروب بنالیا! مداحوں کی تنقید

امریکی اداکارہ ریز ویدراسپون نے گھر کے باہر گرنے والی برف سے مشروب بنا کر ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ریز نے ایک حیران کن ویڈیو شیئر کی، جس میں ہالی وڈ اداکارہ اور پروڈیوسر نے گھر کے باہر ہونے والی برف باری سے فائدہ اٹھایا۔ انھوں نے باہر پڑی تازہ برف سے آئس ڈرنک بنائی اور اس کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی۔

تاہم مداحوں کو ان کی یہ حرکت پسند نہیں آئی اور انھوں نے ریز کی اس عمل کو خطرناک قرار دیتے ہوئے انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’برف باری کے دنوں کے لیے ہی کوکوکینوز (گاڑھی دودھ ملی چوکلیٹ) بنائے گئے ہیں۔‘‘

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویز نے اپنے صحن سے برف اٹھائی اور پھر اس کی مدد سے مشروب تیار کرنے لگیں۔

امریکی اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں ایک ٹن برف پڑی ہے لہٰذا ہم نے ایک نئی ترکیب ٹرائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے پہلے ہم نے برف کو کپ میں ڈالا، اس کے بعد ہم نے نمکین کیریمل کا شربت اور کچھ چاکلیٹ کا شربت اس میں شامل کیا۔ اور پھر ہم نے ٹھنڈی برف کو اس میں ملایا۔

@reesewitherspoonSnow days were made for Chococinnos ❄️☕️♬ Let’s go – Official Sound Studio

تاہم مداحوں کو ان کی یہ حرکت بالکل بھی پسند نہیں آئی۔ صارفین کا انسٹاگرام پر کہنا تھا کہ باہر پڑی برف کھانے سے ’آپ شدید بیمار ہوسکتی ہیں‘ اور یہ برف ’بہت گندی‘ ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’نہیں، نہیں، نہیں، برف کھانے کے لیے نہیں بنائی جاتی ہے، آپ بری طرح سے بیمار ہوسکتی ہیں۔‘

@reesewitherspoon Replying to @Pamcake ♬ original sound – Reese Witherspoon

کسی نے لکھا کہ ’گرنے والی برف ہوا کے باعث بہت گندی بھی ہو سکتی ہے لیکن یہاں کس کو پرواہ ہے’، جبکہ ایک شخص نے لکھا کہ ’آپ صرف ایک بار جیتے ہیں۔، مجھے بچپن میں برف کھانا یاد ہے۔‘