اسلام آباد : امریکا کے سفیر برائے مذہبی آزادی سیم براؤن بیک نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی، امریکی سفیر کو قائد کے وژن پرمبنی حکومتی پالیسیوں پر بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابقامریکا کے سفیر برائے مذہبی آزادی سیم براؤن بیک نے دفترخارجہ کا دورہ کیا، اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیم براؤن بیک نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی.۔
اس موقع پر امریکی سفیر کو قائد کے وژن پر مبنی حکومتی پالیسیوں پر بریفنگ دی گئی، امریکی سفیر کو کرتار پور سمیت دیگر مذہبی مقامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں ہر شہری کو مکمل مذہبی آزادی اور معاشرتی بھائی چارہ ہے۔ پاکستان میں ہندوؤں کو مذہبی مقامات پر خوش آمدید کہا جاتا ہے، پاکستان میں کارڈینل کی موجودگی پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا کا پاکستان کی جانب سےکرتارپور سرحد کھولنے کا خیرمقدم
واضح رہے کہ امریکہ نے پاکستان کی جانب سے کرتارپور سرحد کھولنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے بہتر تعلقات خطے کے لئے ضروری ہیں۔
پاکستان کی جانب سے کرتار پور سرحد کھولنے پر امریکی محکمہ خارجہ کا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک بھارت عوام کے رابطے بڑھانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔