معروف فنکارہ نے اسلام قبول کرلیا

غزہ میں فلسطینیوں کے صبر و شکر سے متاثر ہو کرامریکہ سے تعلق رکھنے والی معروف کامک آرٹسٹ اور آزاد فیشن ڈیزائنر ‘نیفرتاری مون’ نے اسلام قبول کرلیا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکہ کے شہر ٹمپا میں رہائش پذیر 35 سالہ مون کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی ہمت اور ایمان نے انہیں اسلام کی طرف مائل کیا۔

اس کے علاوہ وہ اپنے شوہر کے مسلم پس منظر، مذہب اور مقدس کتاب قرآن کے لیے اس کے احترام سے بھی متاثر تھیں۔

خوشحال زندگی کی جھوٹی تصویر، صحیفہ جبار نے حقیقت بیان کردی۔۔

نیفرتاری مون نے اتنے ظلم و بربریت کے باوجود فلسطینیوں کی ہمت اور حوصلہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ‘ آپ کو اس پر غور کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ کس طرح لوگ آخری سانس تک اپنے ایمان کو قائم رکھ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیفرتاری مون نے فلسطینیوں کی اسرائیل کے ساتھ ان کی برسوں کی مشکلات اور خاندانوں کو کھونے کے باوجود چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے اللہ کے حضور ان کی شکر گزاری کو بھی اجاگر کیا۔