امریکی گلوکارہ دعا لیپا نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

بالی وڈ کی معرورف سنگر دعا لیپا نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

گلوکارہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع پر حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنا نقطہ نظربیان کیا ہے اور ’انسانی بنیادوں پر جنگ بندی‘ کی پرزور وکالت کی ہے۔

ایک انٹرویو میں دعا نے حالیہ جنگ کے حوالے سے کھل کر بات کی اور کہا کہ میرے خیال میں جنگ اور جبر کے بارے میں بہت زیادہ بحث کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس طرح کی چیزوں کو ہم بار بار ہوتا دیکھتے ہیں۔

اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے انھوں نے امن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ صرف ایک موسیقار ہونے اور کسی چیز کے بارے میں پوسٹ کرنے سے کافی فرق نہیں پڑتا۔

کیٹ بلانشیٹ اور جوکین فینکس جیسی مشہور شخصیات کے ساتھ دعا لیپا بھی ان سیلبریٹیز میں شامل تھیں جنھوں نے خط پر دستخطی مہم کے ذریعے صدر بائیڈن پر زور دیا تھا کہ وہ کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی پر زور دیں۔

ہالی وڈ گلوکارہ نے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی رہنماؤں کی فوری مداخلت پر اور دشمنی کے خاتمے پر زور دیا تھا۔