ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کالسٹو کی پاکستان آمد

 کالسٹو کے نام سے مقبول امریکی ریسلر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ملتان میں جلوہ گر ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق رنگ آف پاکستان کےہیوی ویٹ چیمپئن بادشاہ پہلوان خان سےکالسٹوکا مقابلہ ہوگا، کالسٹوڈبلیو ڈبلیو ای کےکروز ویٹ اوریو ایس ٹیگ ٹیم چیمپئن رہ چکے ہیں۔

بادشاہ پہلوان خان فیٹل فور میں آسٹریلیا، انگلینڈکے ریسلر سے بھی مقابلہ کرینگے، انگلش ریسلر سام گریڈول بھی ڈبلیو ڈبلیو ای سے منسلک رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رنگ آف پاکستان کا میلہ 17 سے 18 دسمبر تک سجے گا، جس میں دنیا بھر سے نامی گرامی ریسلرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔