امریکا میں سال نو کا آغاز

امریکا میں بھی سال نو کا آغاز ہوگیا 2024 شروع ہوتے ہی نیویارک رنگ اور روشنیوں میں نہا گیا ٹائمز اسکوائر پر رنگا رنگ تقریب اور شاندار آتشبازی ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سال نو 2024 دنیا بھر میں اپنی آمد کی جھلک دکھلاتا ہوا امریکا پہنچ گیا۔ نئے سال کے آغاز پر نیویارک شہر رنگ اور روشنیوں میں نہا گیا۔ ٹائمز اسکوائر پر سال نو کو خوش آمدید کہنے اور جشن منانے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

نئے سال کی آمد پر ٹائمز اسکوائر پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سال نو کا آغاز ہوتے ہی شاندار آتشبازی کی گئی اور آسمان پر ہر طرف قوس وقزاح کے رنگ چھا گئے۔

واضح رہے کہ دنیا میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر نئے سال کا جشن منایا جاتا ہے، پاکستان سمیت دنیا کے ہر خطے میں لوگوں نے بھرپور انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ نیا سال دنیا کے لیے امن ومحبت کا پیغام لائے گا۔