امیر بخش بھٹو نے ن لیگ کے سامنے شرائط رکھ دیں

تحریک انصاف چھوڑنے والے سردار امیر بخش بھٹو کو ن لیگ میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق امیر بخش بھٹو نے ن لیگ میں شامل ہونے کے لئے دو شرائط رکھی ہیں۔ جس طرح پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنے اہم رہنماؤں کے لئے سیٹ ایڈجسٹمینٹ چاہتی ہے اسی طرح ن لیگ بھی سندھ میں ایڈجسٹمینٹ کرے۔

ذرائع امیر بخش بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ کی نگراں حکومت میں ہماری مشاورت سے بھی لوگ شامل کیے جائیں اگر ن لیگ سچائی اور ایمانداری سے اس پر عملدرآمد کرتی ہے تو میں گارنٹی دیتا ہوں کہ سندھ کے اہم قدآور شخصیت ن لیگ میں شامل ہوں گے۔

سردار امیر بخش بھٹو نے پیغام ن لیگ کی قیادت کو پیشکش کی صورت میں پہنچا دیا۔ پانچ سے چھ روز قبل امیر بخش بھٹو کو باقاعدہ ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔

امیر بخش بھٹو کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی پی نے مفاہمت کر کے اپنے اپنے صوبوں میں اپنی بادشاہت کرنے کی روایات رکھی تو اس کا ماضی کی طرح ن لیگ کو بھی بڑا نقصان پہنچے گا۔